مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹ کے بعد امریکی کانگریس نے بھی اوبامہ کے ویٹو کو بھاری اکثریت سے باطل کردیا ہے اور اس طرح 11 ستمبر کے متاثرین کی سعودی عرب کے خلاف شکایت کا بل قانون بن گيا ہے امریکی سینیٹ اور کانگریس دونوں نے صدر اوبامہ کے سعودی عرب کے حق میں ویٹو کو باطل کردیا ہے۔ امریکی کانگریس کے 348 نمائندوں نے ویٹو باطل کرنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 76 نے مخالفت میں ووٹ دیا اور اس طرح کانگریس نے دوتہائی سے صدر اوبامہ کے سعودی عرب کے حق میں و یٹو کو باطل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ نائن الیون حملوں کے 19 دہشت گردوں میں سے 15 دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔
نائن الیون کے متاثر ین کی شکایت کا بل قانون بن گيا/اوبامہ کا ویٹو سینیٹ اور کانگریس میں منسوخ
امریکی سینیٹ کے بعد امریکی کانگریس نے بھی اوبامہ کے ویٹو کو بھاری اکثریت سے باطل کردیا ہے اور اس طرح 11 ستمبر کے متاثرین کی سعودی عرب کے خلاف شکایت کا بل قانون بن گيا ہے امریکی سینیٹ اور کانگریس دونوں نے صدر اوبامہ کے سعودی عرب کے حق میں ویٹو کو باطل کردیا ہے۔
News ID 1867242
آپ کا تبصرہ